بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دودھ والی گائے پر زکات کا حکم


سوال

میرے پاس 14  دودھ  والی گائے ہیں ، مجھے 6 مہینے  ہوچکے ہیں ، کاروبار شروع کیے  ہوئے ۔زکات کا بتائیں، کس طرح ادا کی جائے گی؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں  گوالے کے پاس موجود  گائیوں  کی مالیت پر  زکات واجب نہ ہوگی، البتہ دودھ فروخت کرنے سے حاصل ہونے والی آمدنی اگر سال بھر محفوظ رہتی ہو، اور نصاب کے بقدر یا اس سے زیادہ ہو یا دودھ کا کاروبار کرنے والا پہلے سے صاحبِ  نصاب ہو تو اس صورت میں  دودھ کی آمدنی  پر  سالانہ زکات واجب ہوگی۔

مزید تفصیل کے  لیے دیکھیے:

ڈیری فارم کی گائے پر زکات کا حکم، قربانی کے جانور تجارت کی نیت سے خریدنے کی صورت میں زکات کا حکم، بیل کی زکات کا نصاب

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"تجب الزكاة في ذكورها، وإناثها، ومختلطهما والسائمة هي التي تسام في البراري لقصد الدر والنسل والزيادة في السمن والثمن حتى لو أسيمت للحمل والركوب لا للدر والنسل فلا زكاة فيها كذا في محيط السرخسي. وكذا لو أسيمت للحم، ولو أسيمت للتجارة ففيها زكاة التجارة دون السائمة هكذا في البدائع. فإن كانت تسام في بعض السنة وتعلف في البعض فإن أسيمت في أكثرها فهي سائمة، وإلا فلا كذا في محيط السرخسي حتى لو علفها نصف الحول لا تكون سائمة، ولا تجب فيها الزكاة كذا في التَّبْيِينِ."

(كتاب الزكاة، الباب الثاني في صدقة السوائم، رالفصل الأول في المقدمة، ١ / ١٧٦، ط: دار الفكر )

النتف فی الفتاوی للسغدی میں ہے:

"زكاة البقر

و أما زكاة البقر فلا صدقة فيها حتى تبلغ ثلاثين فإذا بلغت ثلاثين ففيها تبيع أو تبيعة إلى أربعين ففيها مسنة إلى ستين ففيها تبيعان، وليس في الخمسين شيء في قول أبي يوسف ومحمد وفي قول أبي حنيفة فيها مسنة و أيضًا عنه فإنه قال: إذا بلغ أربعين ففيها مسنة و ليس في الزيادة شيء حتى تبلغ خمسين فإذا بلغت خمسين ففيها مسنة و ربع أو ثلث تبيع ثم ليس في الزيادة شيء حتى تبلغ ستين ففيها تبيعان. و أيضًا عنه قال: ليس في الزيادة على الأربعين شيء حتى تبلغخمسين فإذا بلغت خمسين ففيها مسنة و ربع مسنة أو ثلث تبيع ثم ليس في الزيادة على الستين شيء حتى تبلغ سبعين ففيها تبيع ومسنة ثم بعد ذلك في كل أربعين مسنة وفي كل ثلاثين تبيع وهو حساب لاينقطع."

( كتاب الزكاة، ١ / ١٧٥، ط:  دار الفرقان)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209200314

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں