بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دودھ پیتے ہوئے بچے کی قے کا حکم


سوال

کیا چھوٹے بچے (دودھ پیتے ) بچے کی قے  (جو کہ سفید ہو)  جب کپڑوں پے لگ جائے تو کیا اس جگہ کو دھونا ضروری ہوگا ؟

جواب

شیرخوار بچہ دودھ پیتے ہوئے یا دودھ  پینے کے بعد قے کردے ، اگر قے منہ بھر کر ہو تو اس کا حکم بڑے آدمی کی قے کی مانند ہوگا، جسم یا کپڑےپر لگ جائے اور مقدار میں ایک  درہم سے زائدہو تو اس کا پاک کرنا ضروری ہے، پاک کیے بغیر ان کپڑوں میں نماز نہ ہوگی۔ اگر قے منہ بھر کر نہ ہو  خواہ بالغ کی ہو یا نابالغ کی تو وہ ناپاک نہیں ہے۔

اور اگر بچہ دودھ پینے کے دوران (حلق سے نیچے دودھ اتارے بغیر) منہ سے ہی دودھ نکال دے تو وہ قے کے حکم میں نہیں ہے۔

الدر المختار شرح تنوير الأبصار في فقه مذهب الإمام أبي حنيفة - (1 / 138) دارالفکر، بیروت:

"و هو نجس مغلظ ولو من صبي ساعة ارتضاعه، هو الصحيح؛ لمخالطة النجاسة".

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205200938

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں