بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

دخول کیے بغیر منی نکلنے کی صورت میں بیوی پر غسل واجب ہوگا یا نہیں؟


سوال

اگر بیوی کے ساتھ کپڑوں کے بغیر لیٹے ہوئے دخول کیے بغیر ،خاوند کی منی نکل آئے، تو دونوں پر نہانا فرض ہو گا یا صرف خاوند نہا لے اور بیوی متاثرہ حصہ صاف کر لے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں صرف شوہر پر غسل واجب ہوگا،بیوی صرف اس متاثرہ حصہ کودھوئےگی،جہاں نجاست  لگی ہو۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"(الفصل الثالث في ‌المعاني ‌الموجبة ‌للغسل وهي ثلاثة) منها الجنابة وهي تثبت بسببين أحدهما خروج المني على وجه الدفق والشهوة من غير إيلاج باللمس أو النظر أو الاحتلام أو الاستمناء...(السبب الثاني الإيلاج) الإيلاج في أحد السبيلين إذا توارت الحشفة يوجب الغسل على الفاعل والمفعول به أنزل أو لم ينزل وهذا هو المذهب لعلمائنا. كذا في المحيط وهو الصحيح. كذا في فتاوى قاضي خان ولو كان مقطوع الحشفة يجب الغسل بإيلاج مقدارها من الذكر. كذا في السراج الوهاج...(ومنها الحيض والنفاس) يجب الغسل عند خروج دم حيض أو نفاس ووصوله إلى فرجها الخارج وإلا فليس بخارج ولا يكون حيضا. كذا في التبيين."

(كتاب الطهارة،الباب الثاني،الفصل الثالث في المعاني الموجبة للغسل،١٦/١،ط:ماجدية)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144504101792

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں