بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دخول اور انزال کے بغیر مباشرت سے غسل کا حکم


سوال

بیوی سے کسی وجہ سے ہمبستری نہ کر سکنے سے اگر شوہر بیوی کی رانوں اور اس کی شرم گاہ کی  اوپر اپنا آلہ تناسل مسلتا ہے مگر انزال نہیں ہوتا تو کیا ایسی صورت میں غسل کرنا ہو گا یا نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں   اگر میاں بیوی آپس میں اس طرح ملیں کہ ان دونوں کی شرم گاہیں ایک دوسرے سے صرف مل جائیں،  لیکن دخول کچھ نہ ہو  اور انزال  بھی نہ ہو تو اس سے ان دونوں میں سے کسی پر بھی غسل واجب نہ ہو گا۔ البتہ اگر ہمبستری نہ کرسکنے کی وجہ عورت کا حیض کی حالت میں ہونا ہے تو واضح رہے کہ ایام کی حالت میں بیوی کی ناف سے لے کر گھٹنوں تک کے حصے سے بلاحائل لطف اندوز ہونا گناہ ہے، اگر یہی صورت تھی تو دونوں پر توبہ و استغفار لازم ہے۔

بدائع الصنائع میں ہے: 

" والثاني: ‌إيلاج ‌الفرج في الفرج في السبيل المعتاد سواء أنزل، أو لم ينزل لما روي أن الصحابة - رضي الله عنهم - لما اختلفوا في وجوب الغسل بالتقاء الختانين بعد النبي - صلى الله عليه وسلم - وكان المهاجرون يوجبون الغسل، والأنصار لا، بعثوا أبا موسى الأشعري إلى عائشة - رضي الله عنها - فقالت سمعت رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «إذا التقى الختانان، وغابت الحشفة وجب الغسل أنزل، أو لم ينزل» فعلت أنا ورسول الله - صلى الله عليه وسلم - واغتسلنا فقد روت قولا، وفعلا ."

(كتاب الطهارة، فصل الغسل، ج:1، ص:36، ط: دار الكتب العلمية)

مراقي الفلاح   میں ہے :

"فصل ما يجب فيه الاغتسال يفترض الغسل بواحد من سبعة أشياء خروج المني الى ظاهر الجسد إذا انفصل عن مقره بشهوة من غير جماع وتواري حشفة." 

(‌‌‌‌كتاب الطهارة، باب في الغسل، فصل مايجب فيه الاغتسال، ص: 42، ط: المكتبة العصرية)

و فیہ ایضاً:

"و" منها "توارى حشفة" هي رأس ذكر آدمي مشتهى حي احترز به عن ذكر البهائم والميت والمقطوع والمصنوع من جلد والأصبع وذكر صبي لايشتهي والبالغة يوجب عليها بتواري حشفة المراهق الغسل."

(‌‌‌‌كتاب الطهارة، باب في الغسل، فصل مايجب فيه الاغتسال، ص:43، ط: المكتبة العصرية)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144507100278

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں