بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

دو تولہ سونا اور دس ہزار نقدی ملکیت میں ہونے کی صورت میں قربانی کا حکم


سوال

 ایک عورت کے پاس  10000روپے ہیں اور دو تولہ سونا ہے،  کیا اس پر قربانی واجب ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں  مذکورہ خاتون صاحبِ نصاب ہے، اگر وہ عید الاضحی کے دنوں میں بھی صاحبِ نصاب رہی تو اس  پر قربانی واجب  ہوگی۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

(وأما) (شرائط الوجوب) : منها اليسار وهو ما يتعلق به وجوب صدقة الفطر دون ما يتعلق به وجوب الزكاة... والموسر في ظاهر الرواية من له مائتا درهم أو عشرون دينارا أو شيء يبلغ ذلك سوى مسكنه ومتاع مسكنه ومركوبه وخادمه في حاجته التي لا يستغني عنها، فأما ما عدا ذلك من سائمة أو رقيق أو خيل أو متاع لتجارة أو غيرها فإنه يعتد به من يساره.

( كتاب الأضحية، الباب الأول في تفسير الأضحية وركنها وصفتها وشرائطها وحكمها، ٥ / ٢٩٢، ط: دار الفكر)

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212200238

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں