بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دو حقیقی بھائیوں کا آپس میں سمدھی بننے کا حکم


سوال

دو حقیقی بھائیوں کا آپس میں سمدھی بننا کیسا ہے، مطلب یہ ہے کہ دو حقیقی بہنوں کا دو حقیقی بھائیوں سے نکاح کیا گیا ہے، یہ دونوں آپس میں اپنی اپنی اولاد کا عقد نکاح کرنا چاہتے ہیں تو  کیا یہ جائز ہے؟ 

جواب

دو حقیقی بھائیوں کا دو حقیقی بہنوں سے نکاح کرنا جائز ہے، اس صورت میں ایک بھائی کا دوسرے بھائی کی اولاد کے ساتھ اپنی اولاد کا نکاح کروانا اور ایک دوسرے کا سمدھی بننا بھی جائز ہے، بشرطیکہ حرمت کی کوئی اور وجہ (مثلاً: رضاعت) نہ ہو۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110200704

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں