بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

دل کی بیماری اور گردوں کی پتھری کے لیے وظیفہ


سوال

میرے پاپا جی کی دل کی بیماری بھی ہے اور گردوں میں پتھری بھی ہے، مہربانی کرکے کوئی مجرب عمل بتادیجیئے اور اگر کوئی ساخت وغیرہ کرنا ہو تو وہ بھی بتادیں۔

جواب

صورتِ  مسئولہ میں دل كے مريض كے ليے سورۃ  الفاتحه،آيۃ  الكرسي،سورۃ  الكافرون، سورۃ  الاخلاص،سورۃ  الفلق، سورۃ  الناس،سورۃ  الانفال  (آيت 11، پاره 9) اكيس تا اكتاليس  مرتبه  پڑھ كر دم كريں، نیز ہر فرض نما ز کے بعد (سورۃ ہود آیت 112) 11مرتبہ پڑھیں ۔

اس کے علاوہ کسی ماہر معالجِ اَمراضِ قلب  سے  بھی رجوع کیجیے!

گردے کی پتھری کے لیے مذکورہ آیت پانی پر دم کرکے پی لیں انشاء اللہ اللہ تعالی صحت عطاء فرمائیں گے۔

"ثُمَّ قَسَتْ قُلُوبُكُمْ مِنْ بَعْدِ ذلِكَ فَهِيَ كَالْحِجارَةِ أَوْ أَشَدُّ قَسْوَةً وَإِنَّ مِنَ الْحِجارَةِ لَما يَتَفَجَّرُ مِنْهُ الْأَنْهارُ وَإِنَّ مِنْها لَما يَشَّقَّقُ فَيَخْرُجُ مِنْهُ الْماءُ وَإِنَّ مِنْها لَما يَهْبِطُ مِنْ خَشْيَةِ اللَّهِ وَمَا اللَّهُ بِغافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ."(البقرۃ: 74)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144408101554

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں