بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 محرم 1448ھ 23 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

ڈائیلیسز کے دوران روزہ رکھنا


سوال

کیا ڈائلیسز کے دوران روزہ رکھا جا سکتا ہے؟

جواب

ڈائیلیسیز (خون کی صفائی) کروانے سے روزہ پر کوئی فرق نہیں پڑتا، کیونکہ یہ عمل صرف خون کی صفائی تک محدود ہے اور اس کے سبب براہِ راست جوفِ معدہ میں کوئی چیز داخل نہیں ہوتی۔ لہٰذا ڈائیلیسیز کے دوران روزہ رکھنے میں کوئی حرج نہیں۔

المحيط البرھانی میں ہے:

"وأكثر المشايخ اعتبروا الوصول إلى الجوف في الجائفة والآمة إن عرف أن اليابس ‌وصل ‌إلى ‌الجوف ‌يفسد ‌صومه بالاتفاق، وإن عرف أن الرطب لا يصل إلى الجوف لا يفسد صومه۔"

(کتاب الصوم، ‌‌الفصل الرابع فيما يفسد الصوم وما لا يفسد صومه،  ج:2، ص:383، ط:دار الكتب العلمية)

فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144709100959

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں