بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

دحیہ نام رکھنا


سوال

کیا  "دحیہ"  نام رکھ  سکتے  ہیں؟  اور کیا یہ کسی صحابی کا نام ہے ؟اور اس کا مطلب کیا ہے ؟

جواب

’’دحیہ کلبی‘‘ رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ کے ایک مشہور صحابی ہیں،ن کو رسول اللہ ﷺ نے اپنا قاصد بنا کر دعوت دینے کے لیے قیصرِ  روم کے پاس بھیجا تھا،  یہ شکل کے  اعتبار سے بہت خوب صورت تھے اور حضرت جبرائیل علیہ السلام بھی اکثر اوقات ان ہی کی صورت  میں رسول اللہ  ﷺ کے دربار میں حاضر ہوتے تھے، دحیہ کا معنی ہے" لشکر کا سردار "۔  چنانچہ ’’ دحیہ ‘‘ نام رکھنا درست، بلکہ باعثِ  برکت ہے۔

تہذیب اللغۃ(124/5):

"وَفِي الحَدِيث: (يَدْخل البيتَ المعمورَ كُلَّ يومٍ سَبْعُونَ أَلْفَ دِحيةٌ مَعَ كل دِحية سَبْعُونَ ألف مَلَكٍ) والدحْية رَئِيس الْجُنْدِ، وَبِه سُمي دِحيةُ الكلبيّ."

الإصابة في تمييز الصحابة (2/ 321):

"دحية  بن خليفة بن فروة بن فضالة بن زيد بن امرئ القيس بن الخزرج، بفتح المعجمة وسكون الزاي ثم جيم، ابن عامر بن بكر بن عامر الأكبر بن عوف الكلبيّ.

صحابيّ مشهور، أوّل مشاهده الخندق وقيل أحد، ولم يشهد بدرا، وكان يضرب به المثل في حسن الصورة، وكان جبريل عليه السلام ينزل على صورته، جاء ذلك من حديث أم سلمة، ومن حديث عائشة.  وروى النّسائيّ بإسناد صحيح، عن يحيى بن معمر، عن ابن عمر رضي اللَّه عنهما: كان جبرائيل يأتي النبيّ صلّى اللَّه عليه وسلّم في صورة دحية الكلبيّ. وروى الطّبرانيّ من حديث عفير بن معدان، عن قتادة، عن أنس- أنّ النبيّ صلّى اللَّه عليه وآله وسلم قال: «كان جبرائيل يأتيني على صورة دحية الكلبي.» وكان دحية رجلاً جميلاً. وروى العجليّ في تاريخه عن عوانة بن الحكم، قال: أجمل الناس من كان جبرائيل ينزل على صورته. قال ابن قتيبة في غريب الحديث: فأما حديث ابن عبّاس: كان دحية إذا قدم المدينة لم تبق معصر إلا خرجت تنظر إليه، فالمعنى بالمعصر العاتق."

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144206200104

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں