بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دائیں ہاتھ کے ذریعہ بائیں ہاتھ پر شہد نکال کر کھانا


سوال

 شہد کی  شیشی دائیں ہاتھ سے پکڑ کر اور بائیں ہاتھ پر نکال کر زبان کے ذریعہ بائیں ہاتھ سے چاٹنا کیسا ہے ؟

جواب

 واضح رہے کہ بائیں ہاتھ سے کھانا پینا مکروہ اور خلاف ِ سنت ہے ، حدیث شریف میں  اس سے منع فرمایا گیا ہے اور بائیں ہاتھ سے کھانے کو شیطانی عمل قراردیا گیا ہے ،لہذا دائیں ہاتھ سے کھانے پینے کا اہتما م کرنا چاہیے ،البتہ اگر کھانے کے لیے تو دائیں ہاتھ استعمال کرے اور بائیں ہاتھ کو معاونت کے لیے استعمال کرے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے،  جیسا کہ علامہ سرخسیؒ نےحدیث ذکر کی ہے جس میں ہے کہ نبی کریم ﷺ نے روٹی کے اوپر کھجور بائیں ہاتھ سے رکھی۔

صورت مسئولہ میں بائیں ہاتھ پر شہد ڈال کر چاٹنا درست نہیں ہے ،بائیں ہاتھ کے ذریعہ دائیں ہاتھ پر شہد ڈال لیں اور پھر کھالیں یا دائیں ہاتھ سے چمچ کے ذریعہ شہد استعمال کرلیں۔

حدیث شریف میں ہے :

"وعن ابن عمر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «لا يأكلن أحدكم بشماله ولا يشربن بها ‌فإن ‌الشيطان ‌يأكل بشماله ويشرب بها» . رواه مسلم."

(کتاب الاطعمۃ،الفصل الاول،ج:۲،ص:۱۲۱۰،المکتب الاسلامی)

مبسوط ِ سرخسی میں ہے :

"وقال صلى الله عليه وسلم«سيد إدام أهل الجنة اللحم، وأخذ لقمة بيمينه وتمرة بشماله، وقال: هذه إدام هذه»".

(کتاب الایمان،باب الاکل،ج:۸،ص:۱۷۷،دارالمعرفۃ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144504101157

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں