بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

داؤد نام رکھنے کا حکم


سوال

بچوں کا نام داؤدرکھنا کیسا ہے؟

جواب

حضرت داؤد علیہ السلام اللہ تعالیٰ کے مشہور نبی اور رسول ہے، جب بنی اسرائیل پر جالوت نامی کافر مسلط ہوا جو بنی اسرائیل پر ظلم کرتا تھا، تو جالوت اور اس کی فوج کی مقابلہ کے  لیے اللہ تعالیٰ نے طالوت کو بادشاہ مقرر کیا،اور اس کے لشکر میں حضرت داؤد علیہ السلام بھی تھے جنہوں نے جالوت ظالم بادشاہ کو قتل کیا، بعد ازاں اللہ تعالیٰ نے حضرت داؤد علیہ السلام کو نبوت اور بادشاہت کے  لیے مقرر کیا، حضرت سلیمان علیہ السلام آپ کے صاحبزادے ہیں، اور اللہ تعالیٰ نے آپ کو زبور بھی عطا  کی، لہذا بچے کا  نام "داؤد"  رکھنا نہ صرف افضل ہے،  بلکہ باعثِ ثواب  بھی ہے۔

الجامع لاحکام القرآن (تفسير القرطبي ) میں ہے:

"فهزموهم بإذن الله وقتل داود جالوت وآتاه الله الملك والحكمة وعلمه مما يشاء ولولا دفع الله الناس بعضهم ببعض لفسدت الأرض ولكن الله ذو فضل على العالمين (251)

قوله تعالى:(فهزموهم بإذن الله) أي فأنزل الله عليهم النصر" فهزموهم": فكسروهم. والهزم: الكسر، ومنه سقاء متهزم، أي انثنى بعضه على بعض مع الجفاف، ومنه ما قيل في زمزم: إنها هزمة جبريل، أي هزمها جبريل برجله فخرج الماء. والهزم: ما تكسر من يابس الحطب. قوله تعالى: (وقتل داود جالوت) وذلك أن طالوت الملك اختاره من بين قومه لقتال جالوت، وكان رجلا قصيرا مسقاما مصفارا أصغر أزرق، وكان جالوت من أشد الناس وأقواهم وكان يهزم الجيوش وحده، وكان قتل جالوت وهو رأس العمالقة على يده. وهو داود ابن إيشى  - بكسر الهمزة، ويقال: داود بن زكريا بن رشوى، وكان من سبط يهوذا بن يعقوب بن إسحاق بن إبراهيم عليهم السلام، وكان من أهل بيت المقدس جمع له بين النبوة والملك بعد أن كان راعيا وكان أصغر إخوته وكان يرعى غنما، وكان له سبعة إخوة في أصحاب طالوت،"

(سورۃ البقرۃ، رقم الآیۃ:251، ج:3، ص:356، ط:دارالفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211200400

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں