بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 ربیع الثانی 1446ھ 15 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

-دورانِ عدت رجوع کرنے کی صورت میں نکاح برقرار رہتا ہے


سوال

میرے شوہر نے مجھے دو طلاقیں دی ہیں،طلاق کے الفاظ یہ تھے"میں تمہیں طلاق دیتا ہوں" اور اس بات کا گواہ میرا   ماموں بھی ہے، طلاق کے کچھ دیر بعد ہمارا رجوع ہوچکا تھا، یہ بات تین سال پرانی ہے، اب میرا سسر کہتا ہے کہ تمہاری تین سال پہلے طلاق ہوگئی ہے، آپ شریعت کی روشنی میں اس کا کوئی حل بتائیں،  ہمارا ایک ساتھ رہنا ٹھیک ہے اب؟

جواب

صورت مسئولہ میں  سائلہ پر دو طلاقیں واقع ہوچکی ہیں۔

          اس کے بعد شوہر نے اگر دورانِ عدت(تین ماہواریاں گزرنے سے پہلے اگر حاملہ نہ ہو،وگرنہ بچے جننے سے پہلے) رجوع کرلیا ہے تو میاں بیوی کا نکاح برقرار ہے، اور دونوں کا ساتھ رہنا شرعا درست ہے۔

          البتہ آئندہ شوہر کو صرف ایک طلاق کا اختیار حاصل ہوگا۔

 نیز  سسر کا یہ دعوی کرنا کہ "تمہاری تو طلاق ہوچکی ہے" سے اس کی مراد  کیا ہے؟ اگر وہ یہی طلاق مراد لے رہا ہو جو سائل نے سوالیہ پرچے میں ذکر کیا،  پھر تو اس کا جواب یہی ہے کہ عدت کے اندر رجوع ہوجانے کی وجہ سے نکاح برقرار ہے، لیکن اگر اس کا دعوی مذکوہ واقعہ کے علاوہ کسی اور طلاق کا ہے  ،اور اس پر اس کے پاس گواہ بھی موجود ہیں،تو اگر وہ شرعی گواہ پیش کردے تو  اس کی بات معتبر ہوگی۔

         فتاوی شامی میں ہے:

(ویقع بھا)  ای بھٰذہ الالفاظ  وما بمعناھا من الصریح ای مثل ما سیذکرہ من نحو :کونی طالقا واطلقی ویا مطلقۃ بالتشدید وکذا المضارع اذا غلب فی الحال مثل اطلقک کما فی البحر،(واحدۃ رجعیۃ)

                                                           (باب الصریح،ج3،ص248،ط:سعید)

         تنویر الابصار مع الدر میں ہے:

         (هي استدامة الملك القائم) (في العدة)(بنحو) متعلق باستدامة (رجعتك) ورددتك ومسكتك بلا نية لأنه صريح (و) بالفعل مع الكراهة

                                               (باب الرجعۃ،ج3،ص398،ط:سعید)

                                     فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144303100512

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں