بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

دس لاکھ روپے پر زکاۃ / مصرفِ زکاۃ


سوال

اگر بندے کے پاس ١٠٠٠٠٠٠(دس لاکھ) روپیہ ہو تو کتنی زکاۃ ادا کرنا ہو گی؟ نیز کن کن کو دی جا سکتی ہے؟

جواب

دس لاکھ روپیہ پر 25 ہزار روپیہ زکاۃ ادا کرنا لازم ہے۔

 زکاۃ اس شخص کو دی جاسکتی ہے جس کے پاس ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی یا ضرورت و استعمال سے زائد کسی بھی قسم کا اتنا مال یا سامان جس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر ہو ، موجود نہ ہو  اوروہ ہاشمی (سید/ عباسی) نہ ہو۔  فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109200812

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں