بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

داڑھی منڈے شخص کا اذان دینا


سوال

کیا کوئی شخص ایسا جو ڈاڑھی نہ رکھتا ہو اذان دے سکتا ہے؟ اور کیا اس کی اذان معتبر ہو گی؟

جواب

داڑھی منڈوانے یا ایک مشت سے کم کروانے والا فاسق ہے اور فاسق کا ذان دینا مکروہِ تحریمی ہے،  لہذا داڑھی والے لوگوں کی موجودگی میں یہ شخص اذان و اقامت نہ کہے۔ نیز اذان ایک اہم عبادت کی طرف دعوت ہے،  اس کے لیے  اگر باشرع مؤذن مقرر ہے تو اسی سے اذان دلوانی چاہیے۔ البتہ ایسے شخص کی جانب سے جو اذانیں دی گئی ہیں، ان کا  اعادہ واجب نہیں۔

"عن ابن عباس رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلی الله علیه وسلم: لیؤذن لکم خیارکم، ولیؤمکم قراؤکم."

(سنن أبي داؤد، باب من أحق بالإمامة، النسخة الهندیة ۱/ ۸۷، دارالسلام، رقم: ۵۹۰)

البحرالرائق میں ہے:

"و ذكر الشارح أن إعادة أذان المرأة والسكران مستحبة فصار الحاصل على هذا أن العدالة والذكورة والطهارة صفات كمال للمؤذن لا شرائط صحة فأذان الفاسق والمرأة والجنب صحيح حتى يستحق المؤذن معلوم وظيفة الأذان المقررة في الوقف ويصح تقرير الفاسق فيها وفي صحة تقرير المرأة في الوظيفة تردد لكن ذكر في السراج الوهاج إذا لم يعيدوا أذان المرأة فكأنهم صلوا بغير أذان فلهذا كان عليهم الإعادة وهو يقتضي عدم صحته وينبغي أن لايصح أذان الفاسقبالنسبة إلى قبول خبره والاعتماد عليه لما قدمناه من أنه لايقبل قوله في الأمور الدينية كما صرح به الشارح، وأما العقل فينبغي أن يكون شرط صحة فلايصحّ أذان الصبي الذي لا يعقل والمجنون والمعتوه أصلًا." (3/41)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

’’و ینبغی أن یکون المؤذن رجلاً عاقلاً صالحاً تقیاً عالماً بالسنة. کذافي النهایة.‘‘

( الفتاوى الهندية، ۵۳ / ۱) 

’’ویکره أذان الفاسق ولایعاد، هکذافي الذخیرة.‘‘

(الفتاوى الهندية، ۵۴ / ۱ )

فتاویٰ شامی میں ہے:

’’وحاصله أنه يصحّ أذان الفاسق وإن لم يحصل به الإعلام أي الاعتماد على قبول قوله: في دخول الوقت بخلاف الكافر وغير العاقل فلايصحّ أصلًا‘‘. (1/393)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144110201214

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں