
اگر داڑھی کے بال واش روم یا کسی غیر مناسب جگہ میں گر جائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
صورت ِ مسئولہ میں داڑھی کے بال انسانی جزء ہونے کی وجہ سے قابل احترام ہے ،لہذا اگر داڑھی کے بال واش روم یا کسی غیر مناسب جگہ گرجائے اور اس کو اٹھانا ممکن ہو تو اٹھا کر زمین کے نیچے دفن کردیں یا ایسی جگہ ڈال دیں جہاں بے حرمتی نہ ہو، نالی میں نہ بہائیں۔
فتاوی شامی میں ہے :
"فإذا قلم أظفاره أو جز شعره ينبغي أن يدفنه فإن رمى به فلا بأس وإن ألقاه في الكنيف أو في المغتسل كره لأنه يورث داء خانية ويدفن أربعة الظفر والشعر وخرقة الحيض والدم عتابية ط."
(كتاب الحظر والإباحة، فصل في البيع، ج:6، ص:405، ط: سعيد)
فقط والله أعلم
فتویٰ نمبر : 144801100717
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن