
کیا داماد کو زکاۃ دی جا سکتی ہے؟ بجلی کا کرنٹ لگنے کی وجہ سے اس کا ایک ہاتھ معذور ہو گیا تھا۔
صورت مسئولہ میں داماد کو زکاۃ دینا شرعاً جائز ہے ، بشرطیکہ وہ صاحبِ نصاب نہ ہو، ہاشمی نہ ہو اور زکاۃ کا مستحق ہو۔
فتاوی شامی میں ہے:
"ويجوز دفعها لزوجة أبيه وابنه وزوج ابنته تتارخانية."
( كتاب الزكاة،باب مصرف الزكاة والعشر،ج: 2 ،ص:345، ط: سعید)
فقط واللہ اعلم
فتویٰ نمبر : 144801101342
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن