بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ڈاکٹر ذاکر نائیک اور ان کا عقیدہ


سوال

ذاکر نائیک کے بارے میں اور اسکے عقیدہ کے متعلق  کیا کہتے ہیں ؟

جواب

واضح رہے کہ مسلکی اعتبار سے ڈاکٹر ذاکر نائیک غیر مقلد ہیں ،  انہیں اَدیان ومذاہب کے بارے میں کافی معلومات ہیں اور تقابلِ اَدیان  پر مہارت بھی ہے،لہٰذا خاص طور پر اس موضوع کے حوالے سے ان کے بیانات سن سکتے ہیں،لیکن حدیث اور فقہ میں ان کی علمیت اس درجے کی نہیں، اور ضروری بھی نہیں کہ ہر شخص ہر علم میں کامل مہارت رکھتا ہو ، اس لیے دینی مسائل کے بارے میں ان کی آراء  کی کسی مستند عالمِ دین سے تحقیق کی جائے اور اس کے  بعد عمل کیا جائےاسی طرح   موصوف بہت  سارے  مسائل میں اہلِ  سنت والجماعت سے ہٹے ہوئے ہیں؛ لہٰذا عام آدمی کے لیے ذاکر نائیک کے بیانات سننا اور اس پر اعتماد کرنا جائز نہیں ہے۔

(تفصیل کے  لیے دیکھیے:  چند اہم عصری مسائل : ڈاکٹر ذاکر نائیک  اپنی تقریروں اور تحریروں میں (ص: 93 تا 112)۔ ناشر: مکتبہ دارالعلوم دیوبند)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144310100409

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں