بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بچہ دائی کو دینا


سوال

پہلے زمانے  میں لوگ بچوں کو پالنے کےلیے دائیوں کو دیا کرتے تھے تو آج اگر کسی کو اپنا بچہ دینا پالنے کے لیے  دیا جائے کہ چھ  ماہ  یا سال بعد واپس لے لیں گے تو کیا حکم ہے آج کے زمانہ میں؟

جواب

یہ عمل آج بھی جائز ہے کہ اپنے بچوں کو کچھ عرصے کے لیے دائیوں کے پاس دودھ پلانے اور پالنے کے لیے چھوڑ دیا جائے ۔اور وہ ان کی ابتدائی تربیت کریں اور اس کے بعد کچھ عرصے بعد ان کو دوبارہ واپس لے لیا جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208200753

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں