بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دادی کا اپنی پوتی کو دودھ پلانے سے ماں بیٹے کے رشتہ کا حکم


سوال

اگر دادی اپنی پوتی کو دودھ  پلائے تو کیا اس سے بیٹے اور ماں کے رشتے میں کوئی فرق واقع ہوگا کہ نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں دادی اگر اپنی پوتی کو مدتِ رضاعت میں دودھ پلائے تو اس سے بچے کی دادی کا اپنے بیٹے کے رشتے پر کوئی اثر نہیں ہوگا، لیکن یہ پوتی دادی کی رضاعی بیٹی بن جائے گا،  گویا یہ لڑکی اپنے والد کی حقیقی بیٹی بھی ہوگی اور رضاعی بہن بھی ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109202704

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں