بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 ذو القعدة 1445ھ 16 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

دادا کے بھائی کی بیٹی اور نانا کے بھائی کی بیٹی سے نکاح کرنے کا حکم


سوال

کیا دادا کے بھائی کی بیٹی سے شادی کر سکتے ہیں، دوسرا: ایسے ہی نانا کے بھائی کی بیٹی سے شادی کر سکتے ہیں۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں دادا کے بھائی  کی بیٹی  (یعنی والد کی چچازاد بہن)  سے نکاح کرناشرعاً جائز ہے،اسی طرح نانا کے بھائی  کی بیٹی  (یعنی والدہ کی چچازاد بہن) سے بھی نکاح شرعاً درست ہے۔

تبيين الحقائق شرح كنزالدقائق ميں هے:

"اعلم أن المحرمات أنواع النوع الأول المحرمات بالنسب وهن أنواع فروعه وأصوله وفروع أبويه وإن نزلوا وفروع أجداده وجداته إذا انفصلوا ببطن واحد، والنوع الثاني: المحرمات بالمصاهرة، وهن أنواع أربعة فروع نسائه المدخول بهن وأصولهن وحلائل فروعه وحلائل أصوله والنوع الثالث المحرمات بالرضاع وأنواعهن كالنسب والنوع الرابع حرمة الجمع، وهي أنواع حرمة الجمع بين المحارم، وحرمة الجمع بين الأجنبيات كالجمع بين الخمس أو بين الحرة والأمة، والحرة متقدمة، والنوع الخامس: المحرمة لحق الغير كمنكوحة الغير ومعتدته والحامل بثابت النسب، والنوع السادس المحرمة لعدم دين سماوي كالمجوسية والمشركة، والنوع السابع المحرمة للتنافي كنكاح السيدة مملوكها."

كتاب النكاح ،فصل في المحرمات ج : 2 ص : 101 ط : دارالكتاب الاسلامي)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144312100706

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں