بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سی وائی ٹی ڈیجیٹل (CYT Digital) میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم


سوال

سی وائی ٹی ڈیجیٹل میں پیسے رکھنا سود میں آتا ہے یا نہیں؟

جواب

سی وائی ٹی ڈیجیٹل (CYT Digital) کے سرمایہ کاری کرنے کا مکمل طریقہ کار ہمارے علم میں نہیں ہے، مکمل طریقہ کار معلوم ہونے پر ہی اس بارے میں حتمی حکم بتایا جاسکتا ہے۔

البتہ ہماری معلومات کے مطابق سی وائی ٹی ڈیجیٹل (CYT Digital) آپ کے لگائے ہوئے سرمائے کے فیصد (0.8% سے لے کر 1% تک) کے حساب سے منافع دیتی ہے جو کہ شرعًا سود کے زمرے میں آتا ہے اور سودی منافع کا لین دین شرعًا حرام اور ناجائز ہے۔

اس کے علاوہ ہماری معلومات کے مطابق سی وائی ٹی ڈیجیٹل (CYT Digital) فاریکس ٹریڈنگ  میں بھی سرمایہ کاری کرتی ہے جو کہ شرعًا ناجائز  ہے، اسی طرح کرپٹو کرنسی میں بھی سرمایہ کاری کرتی ہے جس کا حال تاحال مشکوک ہونے کی وجہ سے مفتیان کرام نے اسے ممنوع قرار دیا ہے۔

خلاصہ یہ ہے کہ سی وائی ٹی ڈیجیٹل (CYT Digital) میں سرمایہ کاری کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144203200566

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں