بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کزن کی بیٹی سے نکاح


سوال

کیا کزن کی بیٹی سے شادی کرنا جائز ہے؟

جواب

چچازاد، پھوپھی زاد ، خالہ زاد اور ماموں زاد (کزن) کی اولاد سے  نکاح جائز ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے اپنی صاحب زادی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا نکاح اپنے چچا زاد بھائی حضرت علی رضی اللہ عنہ سے کیا تھا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3 / 30):

"و أما عمة عمة أمه وخالة خالة أبيه حلال كبنت عمه وعمته وخاله وخالته {وأحل لكم ما وراء ذلكم}." [النساء: 24]

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144206200615

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں