بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کرنسی نوٹ پر نجاست لگ جائے تو پاک کرنے کا طریقہ


سوال

اگر پیسوں پر منی لگ جائے تو اسے نہ دھوسکتے ہیں اور سوکھنے کی صورت میں اسے صاف بھی نہیں کر سکتے تو اس کے ساتھ کیا کیا جائے گا؟

جواب

کاغذی نوٹ کو پاک کرنے کے لیے اس پر پانی یا کوئی مائع چیز (پیٹرول) وغیرہ بہائي جائے، ایک مرتبہ بہانے کے بعد جب قطرے ٹپکنا بند ہوجائیں تو دوبارہ بہادیا جائے، یوں تین مرتبہ کرنے سے وہ پاک ہوجائے گا۔ کرنسی نوٹ پانی سے خراب نہیں ہوتا، اگر اس کے خراب ہونے کا اندیشہ ہو تو اس مقصد کے لیے پیٹرول یا کوئی کیمیکل  بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، کسی بھی پاک مائع سے نجاست زائل ہوگئی تو نوٹ پاک ہوجائے گا، پانی سے دھونا ضروری نہیں ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1 / 309):

"(يجوز رفع نجاسة حقيقية عن محلها) ولو إناء أو مأكولا علم محلها أو لا (بماء لو مستعملًا) به يفتى (وبكل مائع طاهر قالع) للنجاسة ينعصر بالعصر (كخل وماء ورد) حتى الريق، فتطهر أصبع وثدي تنجس بلحس ثلاث.

(قوله: وبكل مائع) أي: سائل، فخرج الجامد كالثلج قبل ذوبه أفاده ط."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144204200207

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں