بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کرسمس کے موقع پر بھنگیوں کو تحفہ دینے کا حکم


سوال

کرسمس کے موقع پر بھنگیوں کو تحفہ دینا کیسا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ  پچیس(25) دسمبر کو عیسائی قوم کرسمس کے نام سے تہوار مناتی ہے جو ان کا مذہبی تہوار ہےاور غیر مسلموں کے مذہبی تہوار میں شرکت کرنا اور اس دن ان سے ہدیہ، تحفہ  کی لین دین جائز نہیں ہے،کیوں کہ غیر مسلموں کے مذہبی تہوار ان کے مذہبی اعتقادات اور عبادات پر مبنی ہوتے ہیں اور اس دن ان کے ساتھ تعاون کرنے اور ہدیہ ،تحفہ دینے میں ان کے مذہبی تہوار کی تعظیم اور ان کے مذہب کی تعظیم اور محبت کا اظہار ہے،لہذا ان کے مذہبی تہوار کے دن ان کوتحفہ دیناچاہے وہ  بطورِ امداد کے کیوں نہ ہو ،جائز نہیں ہے،البتہ اس  کے  علاوہ  مواقع میں   واجب صدقات کے علاوہ مال کے ذریعے غیر مسلموں کے ساتھ مدد کرنا  نہ صرف جائز، بلکہ باعثِ اجرو ثواب ہے۔

البحر الرائق شرح کنز الدقائق میں ہے:

"قال - رحمه الله -: (والإعطاء باسم النيروز والمهرجان لا يجوز) أي الهدايا باسم هذين اليومين حرام بل كفر وقال أبو حفص الكبير - رحمه الله - لو أن رجلا عبد الله تعالى خمسين سنة ثم جاء يوم النيروز وأهدى إلى بعض المشركين بيضة يريد تعظيم ذلك اليوم فقد كفر وحبط عمله وقال صاحب الجامع الأصغر إذا أهدى يوم النيروز إلى مسلم آخر ولم يرد به تعظيم اليوم ولكن على ما اعتاده بعض الناس لا يكفر ولكن ينبغي له أن لا يفعل ذلك في ذلك اليوم خاصة ويفعله قبله أو بعده لكي لا يكون تشبيها بأولئك القوم، وقد قال - صلى الله عليه وسلم - «من تشبه بقوم فهو منهم» و قال في الجامع الأصغر رجل اشترى يوم النيروز شيئًا يشتريه الكفرة منه وهو لم يكن يشتريه قبل ذلك إن أراد به تعظيم ذلك اليوم كما تعظمه المشركون كفر، وإن أراد الأكل والشرب والتنعم لا يكفر."

(مسائل شتي،‌‌ والإعطاء باسم النيروز والمهرجان لا يجوز، ج:8، ص:555، ط:دار الكتاب الإسلامي)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144405101960

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں