بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کرپٹو کرنسی سے کمائی ہوئی رقم کا حکم


سوال

میں نے کرپٹو کرنسی میں کچھ رقم لگائی ہے، مجھے بتائیں کہ یہ حلال کمائی ہوگی یعنی سود وغیرہ تو نہیں ہے؟

جواب

واضح رہے کہ کرپٹو کرنسی کامعاملہ اب تک مشکوک ہے، اس کی حیثیت بھی واضح نہیں، نیز پاکستان میں اسے قانونی کرنسی کی حیثیت بھی حاصل نہیں ہے، اس لیے اس کی خرید و فروخت اور اس کے ذریعہ کاروبار کی کسی بھی شکل سے اجتناب کرنا چاہیے؛ لہذا سائل نے کرپٹو کرنسی کے ذریعہ جو نفع حاصل کیا ہے وہ  مشتبہ (مشکوک) ہے، سائل کو چاہیے کہ بغیر ثواب کی نیت سے اس کو صدقہ کردے۔ فقط اللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144205201106

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں