بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کرپٹو، بٹ کوئن وغیرہ کمپنیوں میں انویسٹ کا حکم


سوال

کرپٹو،بٹ کوئن اوربہت سی ایسی کمپینیاں ہیں جن میں لوگ انویسٹ کررہے ہیں، کیاان میں انویسٹ کرناجائزہے ؟

جواب

واضح رہے کہ آج کل عالمی مارکیٹ میں جو کوئن رائج ہے جسے بٹ کوئن یا ڈیجیٹل کرنسی کہتے ہیں ،یہ ایک محض فرضی کرنسی ہے ، اس میں حقیقی کرنسی کے بنیادی اوصاف اور شرائط بالکل موجود نہیں ہیں ، لہٰذا موجودہ زمانہ میں "کرپٹو"، ’’کوئن‘‘ یا’’ ڈیجیٹل کرنسی ‘‘کی خرید وفرخت کے نام سے انٹرنیٹ پر اور الیکٹرونک مارکیٹ میں جو کاروبار چل رہا ہے وہ حلال اور جائز نہیں ہے، وہ محض دھوکہ ہے ، اس میں حقیقت میں کوئی مبیع وغیرہ مادی چیز نہیں ہوتی ، اور اس میں قبضہ بھی نہیں ہوتا،صرف اکانٹ میں کچھ عدد آجاتے ہیں، اور یہ فاریکس ٹریڈنگ کی طرح سود اور جوے کی ایک شکل ہے ، اس لیے کرپٹو، بٹ کوئن یا کسی بھی ڈیجیٹل کے نام  نہاد کاروبار میں  پیسے لگانا اور خرید وفروخت میں شامل ہونا جائز نہیں ہے ۔

قرآن مجید میں ہے :

"وَاَحَلَّ اللّٰهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبٰوا ". (سورةالبقرة:۲۷۵)

ترجمہ: حالانکہ اللہ تعالیٰ نے بیع کو حلال فرمایا ہے اور سود کو حرام کردیا ہے۔     (بیان القرآن )

وفيه أيضاً:

"يٰٓاَيُّھَاالَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْاَنْصَابُ وَالْاَزْلَامُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّيْطٰنِ فَاجْتَنِبُوْهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْن".   (المائدة: ۹۰)

ترجمہ : اے ایمان والو بات یہی ہے کہ شراب اور جوا اور بت وغیرہ اور قرعہ کے تیر یہ سب گندی باتیں شیطانی کام ہیں سو ان سے بالکل الگ رہو تاکہ تم کو فلاح ہو۔ (بیان القرآن)

وفيه أيضاً:

"وَلَا تَعَاوَنُوْا عَلَي الْاِثْمِ وَالْعُدْوان" .  (المائدہ:۲)

ترجمہ:اور گناہ اور زیادتی میں ایک دوسرے کی اعانت مت کرو۔             (بیان القرآن)

فتاوی شامی میں ہے :

"(قوله لأنه يصير قماراً) لأنّ القمار من القمر الذي يزداد تارةً وينقص أخرى، وسمّي القمار قماراً؛ لأنّ كلّ واحد من المقامرين ممن يجوز أن يذهب ماله إلى صاحبه، ويجوز أن يستفيد مال صاحبه وهو حرام بالنص".

(ردالمحتار علی الدرالمختار، کتاب الحظر والاباحۃ ،باب الاستبراء،فصل فی البیع ،ج :۶،ص:۴۰۳،ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307100430

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں