بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ماسک پہن کر نماز ادا کرنا


سوال

 کرونا کی موجودہ صورتِ حال کے مطابق اگر منہ پر ماسک چڑھا کر مسجد میں جماعت کے ساتھ نماز ادا کی جائے تو کیا حکم ہو گا؟

جواب

عام حالات میں نماز کے دوران چہرہ چھپا کر یا ماسک پہن کر نماز ادا کرنا مکروہِ تحریمی ہے، تاہم موجودہ حالات میں احتیاطی تدابیر کے طور پر ماسک پہن کر نماز ادا کرنا مکروہ نہ ہوگا، تاہم یہ حکم اس وقت تک ہے جب تک مذکورہ وبائی مرض ختم نہ ہوجائے۔

مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:

https://www.banuri.edu.pk/readquestion/کرونا-وائرس-سے-حفاظت-کے-لئے-ماسک-پہن-کر-نماز-ادا-کرنا-144107200946/19-03-2020

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107201009

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں