بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کورونا وائرس کی وجہ سے مسجد میں جانے سے منع کرنا


سوال

کورونا وائرس کی وجہ سے میرے والد صاحب نے مجھے مسجد جانے سے منع فرمایا ہے ،جب کہ میری دلی خواہش ہے کہ میں مسجد میں نماز اور نمازِ تراویح ادا کروں ،برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں کہ مجھے اس حال میں  کیا کرنا چاہیے؟

جواب

مسجد میں نماز پڑھنا اور مسجد کو آباد کرنا شریعتِ مطہرہ میں مقصود اور محمود ہے، لہذا موجودہ احوال میں بھی پنج وقتہ نمازیں اور تراویح کی نماز مسجد میں پڑھنا چاہیے، اگر سائل کا والد اسے مسجد میں جانے سے منع کرتا ہے تو سائل پر اس کی اطاعت واجب نہیں، تاہم وہ اس سلسلے میں والد کو اعتماد میں لے؛ تاکہ گھریلو مسائل کا سامنا نہ ہو۔  فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109200060

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں