بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سگریٹ کے کاروبار کا حکم


سوال

 سگریٹ کی ایجنسی لینا یا اس کے لین دین میں شامل ہو نا کیسا ہے?

جواب

سگریٹ کی ایجنسی لینا یا اس کے لین دین میں شامل ہونا جائز ہے، اس سے حاصل ہونے والی آمدنی حلال ہے۔ کفایت المفتی میں ہے:

" (سوال ) میں نے ایک دکان فی الحال کھولی ہے جس میں متفرق اشیاء ہیں ارادہ ہے کہ سگریٹ اور پینے کا تمباکو بھی رکھ لوں یہ ناجائز تو نہیں ہوگا ؟ 
( جواب) سگریٹ اور تمباکو کی تجارت جائز ہے او ر اس کا نفع استعمال میں لانا حلال ہے ۔
محمد کفایت اللہ کان اللہ لہ"۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112200200

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں