بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

چھپ کرنکاح کرنے کے بعد اعلانیہ نکاح کرنا


سوال

گھر والوں سے چھپ کر اگر نکاح کیا اور پھر اگر اعلانیہ نکاح کرنا چاہے تو ایک نکاح پر دوسرا نکاح کرنا کیسا ہوگامطلب ایک ہی لڑکی سے دو بار نکاح کرنا پہلی  دفعہ اگر چھپ کر کیا ہوا ہے تو دوبارہ اعلانیہ کرنا

جواب

صورت مسئولہ میں اصل نکاح پہلا ہی کہلائے گا،  دوسرا نکاح محض رسمی کارروائی سمجھی جائے گی، نیز طلاق وغیرہ کا دارومدار بھی پہلے نکاح پر ہی ہوگا، لہذا اگر پہلے نکاح کے بعد شوہر طلاق دے دے تو وہ طلاق واقع ہوجائے گی۔مہر کے بارے میں یہ تفصیل ہوگی کہ اگر پہلے مہر پر ہی دوسرا نکاح بھی ہوا تو  ایک مہر ہی واجب رہے گا، اور اگر پہلے مہر سے بڑھاکر دوسرا نکاح ہوا ہے تو اِضافہ شدہ رقم بھی اصل مہر میں  شامل ہوکر واجب ہوگی۔ 

مزید تفصیل کے لئے درج ذیل لنک  ملاحظہ  فرمائیں ۔

چھپ کر نکاح کرنے کے بعد اعلانیہ نکاح کرنا

فتاوی شامی میں ہے :

"(قوله: وفي الكافي إلخ) حاصل عبارة الكافي:تزوجها في السر بألف، ثم في العلانية بألفين، ظاهر المنصوص في الأصل أنه يلزم الألفان ويكون زيادة في المهر. وعند أبي يوسف: المهر هو الأول؛ لأن العقد الثاني لغو. فيلغو ما فيه. وعند الإمام: أن الثاني وإن لغا لا يلغو ما فيه من الزيادة".

(الدر المختار مع رد المحتار 3/112)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144308100297

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں