بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

چیونٹیوں کو مارنا


سوال

 گھر میں اگر زیادہ چونٹیاں ہوں تو ان کو مار سکتے ہیں؟

جواب

واضح رہے کہ چیونٹی اگر  تکلیف کا باعث بن رہی ہو تو اس کو مارنا جائز ہے، اور اس مقصد  کے لیے دوائیں بھی استعمال کی جا سکتی ہیں، البتہ شدید ضرورت کے بغیر آگ میں جلانا جائز نہیں ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اس سزا  کا حق صرف اللہ ہی کو ہے، اسی طرح   فقہاء نے پانی میں ڈالنے کو بھی مکروہ قرار دیا ہے۔

الفتاوى الهندية (5 / 361):

"قتْلُ النَّمْلَةِ تَكَلَّمُوا فِيهَا، وَالْمُخْتَارُ أَنَّهُ إذَا ابْتَدَأَتْ بِالْأَذَى لَا بَأْسَ بِقَتْلِهَا، وَإِنْ لَمْ تَبْتَدِئْ يُكْرَهُ قَتْلُهَا، وَاتَّفَقُوا عَلَى أَنَّهُ يُكْرَهُ إلْقَاؤُهَا فِي الْمَاء".

فقط و الله اعلم


فتوی نمبر : 144202200008

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں