
چھوٹے بچوں کا منتخب ٹائم کے اوپر روٹین کے ساتھ روزانہ رونا اور ضد کرنا کس چیز کی علامت ہے ؟
یہ کس چیز کی علامت ہے؟ ہمیں بھی معلوم نہیں،کسی اچھے ڈاکٹر،طبیب کو دکھایا جائے، نیز اس کے ساتھ ساتھ سورۂ فاتحہ اور سورۂ تکویر (اذا الشمس کورت، پارۂ عم) تین تین مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پانی بچے کو پلاتے رہیے،اسی طرح آیاتِ شفاء پڑھ کر بچے پر پابندی سے دم کیجیے اور اسے جو بھی خوراک (کھانا پینا) دیں تو اس پر بھی یہ آیات پڑھ کردم کرکے دیا کیجیے، آیاتِ شفاء درج ذیل ہیں:
1- {وَیَشْفِ صُدُورَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِیْنَ} [التوبة: 14:9]
2- {وَشِفَآءٌ لِّمَا فِى ٱلصُّدُورِ} [یونس: 57:10]
3- {يَخْرُجُ مِنْ بُطُونِهَا شَرَابٌ مُّخْتَلِفٌ أَلْوَانُهُ فِيهِ شِفَآءٌ لِّلنَّاسِ} [النحل: 69:16]
4- {وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْءَانِ مَا هُوَ شِفَآءٌ وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِيْنَ} [الإسراء: 82:17]
5- {وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِین} [الشعراء: 80:86]
6- {قُلْ هُوَ لِلَّذِينَ ءَامَنُواْ هُدًى وَشِفَآءٌ} [حٰم السجدة: 41:44]
(اسوۂ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم، تالیف ڈاکٹر محمد عبدالحی عارفی صاحب رحمۃ اللہ علیہ)
فقط واللہ اعلم
فتویٰ نمبر : 144704101824
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن