بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 محرم 1448ھ 23 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

چاشت کے افضل وقت اور زوال کا تعین


سوال

میں کراچی کا رہنے والا ہوں۔ سوال یہ ہے کہ چاشت کا وقت یہاں مسجد کی گھڑیوں کے مطابق آج کل 8:30 پر داخل ہوتا ہے۔ کیا میں 11:30 پر چاشت کی نماز ادا کر سکتا ہوں؟ اور کب تک میں نفل نماز ادا کر سکتا ہوں؟ یعنی زوال کا وقت کب شروع ہوتا ہے؟

جواب

اشراق کی طرح چاشت کا وقت بھی سورج نکلنے کے کم از کم دس منٹ بعد سے استواءِ شمس  (زوال سے پہلے) تک ہے، البتہ چاشت  کی نماز کا افضل   وقت  (کل وقت کے) ایک چوتھائی گزرنے کے بعد ہے، مثلًا: اگر سورج طلوع ہونے سے لے کر زوال تک کا وقت چھ  گھنٹے  ہو تو سورج طلوع ہونے کے ڈیڑھ گھنٹے کے بعد سے زوال سے پہلے تک جس وقت بھی چاشت پڑھے یہ افضل ہوگا۔  لہذا آپ 11:30  پر چاشت کی نماز ادا کرسکتے ہیں،  باقی زوال کا وقت بدلتا رہتا ہے، آج کل  کراچی میں زوال کا وقت  تقریبا 12:26 پر داخل ہوتا ہے۔

مرقاۃ المفاتیح میں ہے :

"(ثم صل) أي صلاة الإشراق فإنها مبدأ الضحى أو صلاة الضحى، فإنها منتهية إلى قرب الاستواء."

(کتاب الصلاۃ باب اوقات النھی ج:2،  ص:822، ط: دار الفکر)

فتاوی شامی میں ہے:

"(و) ‌ندب (‌أربع فصاعدا في الضحى) على الصحيح من بعد الطلوع إلى الزوال ووقتها المختار بعد ربع النهار»

(قوله من بعد الطلوع) عبارة شرح المنية من ارتفاع الشمس.

(قوله ووقتها المختار) أي الذي يختار ويرجح لفعلها وهذا عزاه في شرح المنية إلى الحاوي، وقال: لحديث زيد بن أرقم أن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قال «صلاة الأوابين حين ترمض الفصال» رواه مسلم. وترمض بفتح التاء والميم: أي تبرك من شدة الحر في أخفافها. اهـ"

(کتاب الصلاۃ باب الوتر و النوافل ج :2،  ص :23، ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144710101172

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں