ہمارا چار ماہ کا بکرا ہے، وہ ہم نے ذبح کرکے صدقہ کرنا ہے ، کیا ہم وہ ذبح کر سکتے ہیں؟ میں نے کسی سے سنا ہے کہ ایک سال سے کم بکرا جو ہے وہ ذبح نہیں کرسکتے !
واضح رہے کہ بکرے کی قربانی درست ہونے کے لیے اس کی عمر کم از کم ایک سال ہونا ضروری ہے، ایک سال سے کم عمر کا بکرا ذبح کیا جائے تو اس کی قربانی درست نہیں ہوتی، لیکن یہ حکم صرف قربانی کے جواز اور عدمِ جواز سے متعلق ہے، اس سے کم عمر کا بکری کا بچہ جس کا گوشت کھانے کے قابل ہو ، اسے ذبح کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
لہذ ا صورتِ مسئولہ میں چار ماہ کا بکرا ذبح کرکے اس کا گوشت صدقہ کرنا جائز ہے۔
الفتاوى الهندية (5/ 297):
"(وأما سنه) فلايجوز شيء مما ذكرنا من الإبل والبقر والغنم عن الأضحية إلا الثني من كل جنس وإلا الجذع من الضأن خاصةً إذا كان عظيماً، وأما معاني هذه الأسماء فقد ذكر القدوري: أن الفقهاء قالوا: الجذع من الغنم ابن ستة أشهر، والثني ابن سنة۔ والجذع من البقر ابن سنة، والثني منه ابن سنتين. والجذع من الإبل ابن أربع سنين، والثني ابن خمس. وتقدير هذه الأسنان بما قلنا يمنع النقصان، ولايمنع الزيادة، حتى لو ضحى بأقل من ذلك شيئاً لايجوز، ولو ضحى بأكثر من ذلك شيئاً يجوز ويكون أفضل."
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144109202290
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن