بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

چنگیز خان نام رکھنا


سوال

"چنگیز خان" نام رکھنا ٹھیک ہے؟ اور اس کا معنیٰ کیا ہے؟

جواب

"چنگیز"  ترکی زبان کا لفظ ہے،  جس کے معنی "دلیر، بہادر، سردار" کے ہیں، لیکن چوں کہ "چنگیز خان"  کے نام سے  ایک ظالم جابر بادشاہ گزرا ہے، اس  لیے یہ نام رکھنا  درست نہیں۔ بچوں کا  نام  انبیاءِ کرام علیہم السلام کے ناموں میں سے  یا  صحابہ رضی اللہ عنہم کے بابرکت ناموں میں سے کسی نام پر رکھنا چاہیے، یا کم از کم اچھے معانی والے عربی نام رکھنے چاہییں۔ ہماری ویب سائٹ پر بھی ناموں والے سیکشن میں اچھے اسلای نام موجود ہیں اس سے بھی استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144206200272

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں