بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

چاند گرہن میں حمل کا اثر


سوال

 کل  چاند گرہن  ہے ،تو  حمل کے دوران کیا کرنا چاہیے ؟

جواب

چانداورسورج گرہن اللہ تعالیٰ کی قدرت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے، جس سے اللہ رب العزت اپنے بندوں کوتنبیہ فرماتےہیں، اس موقع پر دعا و استغفار کا اہتمام کرنے کی تعلیم دی گئی ہے، حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم سےسورج گرہن کے موقع پر اجتماعی اور  چاندگرہن کے موقع پر انفرادی نمازواستغفارکا اوردعاکا اہتمام اورترغیب ثابت ہے۔ اس کےعلاوہ جو کچھ  توہمات ہیں، مثلاً حمل کی حالت میں نکلنے کے اثرات وغیرہ،شریعت کاان سےکوئی تعلق نہیں ہے۔  تاہم طبی لحاظ سے اس کے اثرات کے متعلق طبی ماہرین سے پوچھا جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210200483

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں