بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

چمڑے کے موزے پرجراب پہن کر مسح کرنا


سوال

چمڑے کے موزوں پر اونی جراب پہن کر مسح کرنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ چمڑے کے موزوں کے اوپر جراب پہن کرجراب  پر مسح کرنااس صورت میں جائز ہے کہ  جب جراب پہننے سے پہلے حدث لاحق نہ ہو چکا ہو ،حدث کے لاحق ہونے کے بعداگر   جراب پہنی ہو تو اس پر مسح کرنا جائز نہیں۔

بدالصنائع  میں ہے:

"إنما يجوز المسح على الجرموقين عندنا إذا لبسهما على الخفين قبل أن يحدث، فإن أحدث ثم لبس الجرموقين لا يجوز المسح عليهما، سواء مسح على الخفين أولا، أما إذا مسح فلأن حكم المسح استقر على الخف فلا يتحول إلى غيره وأما إذا لم يمسح؛ فلأن ابتداء مدة المسح من وقت الحدث وقد انعقد في الخف فلا يتحول إلى الجرموق بعد ذلك؛ ولأن جواز المسح على الجرموق لمكان الحاجة لتعذر النزع وهنا لا حاجة؛ لأنه لا يتعذر عليه المسح على الخفين ثم لبس الجرموق فلم يجز ولهذا لم يضر المسح على الخفين إذا لبسهما على الحدث كذا هذا ولو مسح على الجرموقين ثم نزع أحدهما مسح على الخف البادي وأعاد المسح على الجرموق الباقي في ظاهر الرواية. "

(كتاب الطهارة، فصل في المسح على الخفين، المسح على الجورب، ج:1 ص:11 ط: دار الكتب العلمية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144507101798

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں