بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

چچا زاد بہن سے بیٹے کا نکاح


سوال

 کیا زید اپنی سگی چچا زاد بہن کے ساتھ اپنے بیٹے کا نکاح کراسکتا ہے ؟ شرعاً راہ نمائی فرمائیں !

جواب

صورتِ  مسئولہ میں اگر زید  کی چچا زاد بہن اس  کی صرف  چچا زاد بہن ہی ہے تو اس کا نکاح زید کے بیٹے سےجائز ہے، کیوں کہ یہ زید کی عرفًا تو بہن ہے  لیکن شرعًا حقیقی بہن نہیں ہے اس سے حرمت ثابت نہیں ہوتی، اور جیسے زید کے لیے خود اس سے نکاح جائز ہے، اسی طرح زید کے بیٹے کے لیے بھی اس سے نکاح جائز ہے، یہ اس (زید کے بیٹے) کی حقیقی پھوپھی نہیں ہے۔ اس کی نظیر حضرت علی رضی اللہ عنہ کا  حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا سے نکاح ہے، حضرت علی رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ کے چچا زاد بھائی تھے، اور حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا  آپ ﷺ کی صاحب زادی، اس اعتبار سے  وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے لیے رشتے میں بھتیجی تھیں، لیکن حقیقی بھتیجی نہیں تھیں۔

اور اگر وہ زید کی رضاعی بہن بھی ہے تو اس  سے زید کے بیٹے کا نکاح درست نہیں۔  فقط واللہ اعلم  


فتوی نمبر : 144208201498

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں