بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

28 شوال 1445ھ 07 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

چائے اور کولڈ ڈرنک پینے کی کیا دعا ہے؟


سوال

چائے اور کولڈ ڈرنک پینے کی دعا بتائیے۔

جواب

واضح رہے کہ ہر کام کے شروع میں بسم اللہ پڑھناباعث خیر وبرکت ہوتا ہے ،لہذا  چائے اور کولڈ ڈرنک پینے  سے پہلے بھی بسم اللہ پڑھنی چاہیے  تاکہ  اللہ کے نام سے  بر کت ہو ۔

احياء علوم الدين ميں ہے:

"وبداية الأمور ينبغي أن يتبرك فيها بذكر الله عز وجل وهي على ثلاث مراتب بعضها يتكرر مراراً كالأكل والشرب فيبدأ فيه باسم اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وسلم ‌كل ‌أمر ‌ذي ‌بال لا يبدأ فيه ببسم الله الرحمن الرحيم فهو أبتر."(أخرجه أبو داود والنسائي وابن ماجه وابن حبان في صحيحه من حديث أبي هريرة)."

(‌‌القسم الرابع من النوافل ما يتعلق بأسباب عارضة ولا يتعلق بالمواقيت،ج:1،ص: 206،ط:دار المعرفة بيروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144403101422

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں