بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

باس کے شر سے بچنے کے لیے وظیفہ


سوال

میں ایک جگہ کام کرتا ہوں،  اور کوئی کوتاہی نہیں کرتا، لیکن اگر کوئی اور بھی غلطی کرے تو  اس کی وجہ سے ہمارا منیجر میری بے عزتی کرتا ہے اور وہ غیر مسلم بھی ہے جس کی وجہ سے میں کافی پریشان رہتا ہوں،  برائے کرم کوئی وظیفہ بتائیں!

جواب

جو کام آپ کے سپرد کیا گیا ہے آپ اسے پوری ایمان داری سے کرتے  رہیں، کسی اور کی غلطی  پر اگر آپ کی سرزنش یا بے عزتی کی جاتی ہے تو آپ اللہ تعالی سے رجوع کریں اور  اس سے دعا کریں کہ وہ آپ کے حق میں منیجر کا دل نرم کردے، اور ساتھ ساتھ مندرجہ ذیل اعمال کا اہتمام کریں:

1. جس شخص سے نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو، اس سے حفاظت کے لیے درج ذیل دعا کثرت سے پڑھیں:

"اَللّٰهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِيْ نُحُوْرِهِمْ وَنَعُوْذُبِكَ مِنْ شُرُوْرِهِمْ".

2. ہر مشکل اور پریشانی کے حل کے لیے مندرجہ ذیل تسبیح صبح اورشام سات سات مرتبہ پڑھیں :

’’حَسْبِىَ اللَّهُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ‘‘.

حدیث شریف میں ہے جوآدمی صبح اورشام سات سات مرتبہ یہ دعا پڑھے گااللہ تعالیٰ اس کی تمام مشکلات کو حل فرمائیں گے۔(سنن ابی داود)

 3. ہر فرض نماز کے بعد تین تین مرتبہ یہ دعا ئیں پڑھیں:

"اَللّٰهُمَّ أَلْهِمْنِيْ رُشْدِيْ وَأَعِذْنِيْ مِنْ شَرِّ نَفْسِيْ". 

"اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِيْ صَبُوْرًا وَّاجْعَلْنِيْ شَكُوْرًا وَّاجْعَلْنِيْ فِيْ عَيْنِيْ صَغِيْرًا وَّفِيْ أَعْيُنِ النَّاسِ كَبِيْرًا".

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108200997

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں