بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 محرم 1448ھ 23 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

بیوی کو ایک ساتھ تین طلاقیں دینے کا حکم


سوال

میری شوہر کے ساتھ لڑائی ہوگئی تھی، میں نے شوہر سے کہا کہ مجھے طلاق دو، اس نے مجھے ان  الفاظ میں طلاق دے دی کہ: "میں آپ کو طلاق دیتا ہوں، میں آپ کو طلاق دیتا ہوں، میں آپ کو طلاق دیتا ہوں،" میں حمل سے ہوں، اب میں کیا کروں؟ میرے لیے کیا حکم ہے؟

جواب

اگر واقعتاً سائلہ کا بیان درست ہے کہ شوہر نے اس کو ان الفاظ  "میں آپ کو طلاق دیتا ہوں، میں آپ کو طلاق دیتا ہوں، میں آپ کو طلاق دیتا ہوں،"  سے طلاق دی ہے، تو سائلہ پر تینوں طلاقیں واقع ہو کر وہ اپنے شوہر پر حرمتِ مغلظہ کے ساتھ حرام ہوگئی ہے، دوبارہ  رجوع یا نکاح کی گنجائش نہیں ہے، بچہ کی پیدائش  تک عدت ہوگی اس کے بعد سائلہ  دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہوگی۔

تبیین الحقائق میں ہے:

"قال - رحمه الله - (وللحامل وضعه) أي ‌عدة ‌الحامل وضع الحمل سواء كانت حرة أو أمة، وسواء كانت العدة عن طلاق أو وفاة أو غيره لإطلاق قوله تعالى {وأولات الأحمال أجلهن أن يضعن حملهن} [الطلاق: 4]."

(كتاب الطلاق، ج:3، ص:28، ط:دار الكتاب الإسلامي)

فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144710100667

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں