بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 محرم 1448ھ 23 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

برے ہمسایہ سے پناہ کی دعا


سوال

میرے پڑوس میں بہت عجیب اور بدزبانی کرنے والے لوگ آ گئے ہیں، اپارٹمنٹ میں ہر ایک سے ان کا جھگڑا ہو چکا ہے، میں ایک ڈاکٹر ہوں اور تقریباً آدھا دن گھر سے باہر ہوتی ہوں، ہفتے والے دن میں گھر میں ہوتی ہوں اور ان کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ وہ کسی بھی چھوٹی سی بات کا ایشو بنائیں، یہاں تک کہ وہ گندی زبان کا بےدریغ استعمال کرتےہیں، میرے والدین حیات نہیں هيں، ہم اس جگہ چالیس سال سے رہ رہے ہیں ، کبھی ایسا نہیں ہوا،میرے دماغ پر یہ ہر وقت سوار رہتے ہیں،دین سے دوری بھی ان کا المیہ ہے۔ 

برائے مہربانی مجھے ان کے شر سے بچنے کی دعا بتا دیں کہ وہ یہاں سے چلے جائیں، ایسا کچھ بتادیں!

مجھے شک ہے کہ یہ قادیانی ہیں۔ کیونکہ یہ گھر جن کا تھا ان کی اہلیہ قادیانی تھیں۔آپ پلیز جتنی جلدی ہوسکے میری مدد کریں!

جواب

پڑوسی کےشر سے بچنے کے لیے مندرجہ ذیل مسنون دعا كو پڑھنے كا اہتمام كريں:

"اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوْذُبِكَ مِنْ يَومِ السُّوْءِ وَمِنْ ليْلَةِ السُّوءِ وَمِنْ سَاعَةِ السُّوءِ وَمِنْ صَاحِبِ السُّوْءِ وَمِنْ جَارِ السُّوْءِ فِي دار الْمُقَامَةِ."

(المعجم الکبیر للطبرانی، ج: 17، ص:294، ط: مکتبه ابن تیمیة القاهرۃ)

ترجمہ: ”اے اللہ میں پناہ مانگتا ہوں تیری برے دن سے، اور بری رات سے ،اور بری گھڑی سے ،اور برے ساتھی سے اور برے ہمسایہ سے سکونت کے گھر میں۔“

(رحمت دوعالمﷺ کی مستنددُعائیں ، ص231، م : مولانا مفتی عبدالسلام چاٹگامی، ط:  اسلامی کتب خانہ)

فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144709100201

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں