بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بلڈر کو دی ہوئی رقم کی زکوٰۃ کا حکم


سوال

زید نے بلڈر کو دکان بنانے کے لیے رقم دی دو سال کےبعد دوکان کا کام شروع ہوا ،تو بلڈر کو دی ہوئی رقم کی زکوۃ کون ادا کرے گابلڈر یازید؟

جواب

 صورتِ مسئولہ میں بلڈر کو جو رقم دی گئی ہےوہ بلڈر کی ملکیت میں داخل ہوچکی ہے،لہذا دی ہوئی رقم کی زکوٰۃ کی ادائیگی بلڈر ہی پر لازم ہوگی اگر وہ سال کے آخر میں موجود رہے گی ، زید پرنہیں۔

فتح القدیر میں ہے:

"وأما زكاة الأجرة المعجلة عن سنين في الإجارة الطويلة التي يفعلها بعض الناس عقودا ويشترطون الخيار ثلاثة أيام في رأس كل شهر فتجب على الآجر لأنه ملكها بالقبض وعند الانفساخ لا يجب عليه رد عين المقبوض بل قدره فكان كدين لحقه بعد الحول."

(كتاب الزكاة، ج:2، ص:165، ط: دار الفكر، لبنان)

البحر الرائق میں ہے:

"وفي الخانية أيضا رجل اشترى عبدا للتجارة يساوي مائتي درهم ونقد الثمن، ولم يقبض العبد حتى حال الحول فمات العبد عند البائع كان على بائع العبد زكاة المائتين

وكذلك على المشتري أما على البائع فلأنه ملك الثمن وحال الحول عليه عنده، وأما على المشتري فلأن العبد كان للتجارة وبموته عند البائع انفسخ البيع والمشتري أخذ عوض العبد مائتي درهم فإن كانت قيمة العبد مائة كان على البائع زكاة المائتين لأنه ملك الثمن ومضى عليه الحول عنده وبانفساخ البيع لحقه دين بعد الحول فلا تسقط عنه زكاة المائتين، ‌ولا ‌زكاة ‌على ‌المشتري؛ لأن الثمن زال عن ملكه إلى البائع فلم يملك المائتين حولا كاملا وبانفساخ البيع استفاد المائتين بعد الحول فلا تجب عليه الزكاة."

(كتاب الزكاة، باب شروط أداالزكاة، ج:2، ص:219، ط: دار الكتاب الإسلامي)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144408101417

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں