بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بڑھاپے کی وجہ سے ایک دن روزہ رکھنا اور ایک دن فدیہ دینے کا حکم


سوال

 میری والدہ ضعیف ہیں ستر سال عمر ہے، مسلسل پورے تیس روزے نہیں رکھ سکتی، کیا وہ ایک دن چھوڑ کر ایک دن روزہ رکھ لیں اور چُھوٹے ہوئے روزوں کا فدیہ دے سکتی ہے ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں زندگی میں روزے کے بدلے فدیہ دینے کا حکم اس شخص کے لیے ہے جو بالکل بوڑھا ہوگیا ہو، جس میں فی الحال روزہ رکھنے کی طاقت ہی نہ ہو اور آئندہ روزہ رکھنے کی امید بھی نہ ہو، لہذا جب سائل کی والدہ روزے رکھ سکتی ہے تو اس کے  لیے روزے کے بدلے فدیہ دینا درست نہیں ہے، بلکہ مسلسل روزہ رکھتی رہے جس دن بیمار ہو اور روزہ رکھنے کے طاقت نہ ہو تو اس دن نہ رکھے رمضان کا مہینہ ختم ہونے کے بعد پھر حسبِ سہولت پورے رکھے، اگر موت تک  قضا  روزے رکھنے کی طاقت ہی میسر نہ آسکے تو  ان کے فدیہ کی ادائیگی کی وصیت کرجائے۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

"(وللشيخ الفاني العاجز عن الصوم الفطر ويفدي) وجوبًا ولو في أول الشهر وبلا تعدد فقير كالفطرة لو موسرًا وإلا فيستغفر الله، هذا إذا كان الصوم أصلًا بنفسه وخوطب بأدائه، حتى لو لزمه الصوم لكفارة يمين أو قتل ثم عجز لم تجز الفدية؛ لأن الصوم هنا بدل عن غيره، (قوله: حتى لو لزمه الصوم إلخ) تفريع على مفهوم قوله: أصلًا بنفسه، وقيد بكفارة اليمين والقتل احترازًا عن كفارة الظهار والإفطار إذا عجز عن الإعتاق لإعساره وعن الصوم لكبره، فله أن يطعم ستين مسكينًا لأن هذا صار بدلًا عن الصيام بالنص والإطعام في كفارة اليمين ليس ببدل عن الصيام بل الصيام بدل عنه، سراج. وفي البحر عن الخانية وغاية البيان: وكذا لو حلق رأسه وهو محرم عن أذى ولم يجد نسكا يذبحه ولا ثلاثة آصع حنطة يفرقها على ستة مساكين وهو فان لم يستطع الصيام فأطعم عن الصيام لم يجز لأنه بدل (قوله: لم تجز الفدية) أي في حال حياته بخلاف ما لو أوصى بها، كما مر تحريره."

( كتاب الصوم، فصل في العوارض المبيحة لعدم الصوم، ج:2، ص:427، ط:ایچ ایم سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144408100166

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں