
کیا یہ امام بلال بن سعد رحمہ اللہ کا قول ہے رہنمائی فرمائیں گناہ کے چھوٹا ہونے کو نہ دیکھو؛ بلکہ یہ دیکھو، کہ تم کِس کی نافرمانی کر رہے ہو۔
مذکورہ قول یعنی گناہ کے چھوٹے ہونے کو نہ دیکھو؛ بلکہ یہ دیکھو کہ تم کِس کی نافرمانی کر رہے ہو، امام بلال بن سعد رحمہ اللہ کا ہے، جیسا کہ درجِ کتب میں مذکور ہے:
الزهد والرقائق لابن المبارك میں ہے:
" أخبرنا ابن المبارك قال: أخبرنا الأوزاعي قال: سمعت بلال بن سعد يقول: «لا تنظر إلى صغر الخطيئة، ولكن انظر من عصيت»".
(باب ما جاء في تخويف عواقب الذنوب، ج:1، ص:24، ط:دارالکتب العلمیۃ)
السنن الكبرى للنسائي میں ہے:
"عن عبد الله بن المبارك، عن الأوزاعي، قال: سمعت بلال بن سعد بن تميم الدمشقي القاص، قال: «لا تنظر إلى صغر الخطيئة، ولكن انظر من عصيت»".
(کتاب المواعظ، رقم الموعظۃ:11854، ج:10، ص:405، ط:مؤسسۃ الرسالۃ)
فقط واللہ اعلم
فتویٰ نمبر : 144502101004
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن