بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 محرم 1448ھ 23 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

بیوی کی سرکاری تنخواہ میں شوہر کا حق ہے ؟


سوال

 اگر بیوی سرکاری نوکری  کررہی ہو، اور خودد کما رہی ہے،  تو کیا اس کی  کمائی پر شوہر کا کوئی حق ہے یا  نہیں؟ 

جواب

نان و نفقہ شوہر پر لازم ہے، عورت پر نہیں،عورت  اپنی تنخواہ کی خود مالک ہے،   اس میں شوہر کا  حق نہیں ہے، البتہ اگر عورت اپنی خوشی سے شوہر کو دے یا اس پر خرچ کرے تو جائز ہے ۔

فتاوی شامی میں ہے :

"لا يجوز التصرف في مال غيره بلا إذنه ولا ولايته."

(كتاب الغصب، ج : 6، ص : 200، ط : سعید)

مجلة الأحكام العدلية  میں ہے:

" لا يجوز لأحد أن يتصرف في ملك الغير بلا إذنه. لا يجوز لأحد أن يأخذ مال أحد بلا سبب شرعي."

(المقالة الثانية في بيان القواعد الكلية الفقهية، المادۃ: 97/96، ص: 27، ط: نور محمد، كارخانه تجارتِ كتب، آرام باغ، كراتشي)

فقط  واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144707101232

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں