بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی کا مہر دیا اور وہ چوری ہو گیا تو کیا مہر دوبارہ دینا لازم ہو گا؟


سوال

اگر بیوی کو نکاح یا شادی کے موقع  پر  10 تولے حق مہر ادا کردیا ہو اور شادی کے چار مہینے بعد گھر سے گھر والوں کی غیر موجودگی میں چوری ہوجائے تو کیا حقِ مہر دوبارہ دینا پڑے گا؛ کیوں کہ نکاح کے وقت دس تولے مہر لکھوایا تھا اور شوہر کی مالی حالت اتنی نہیں کہ وہ دس تولے دوبارہ بنو اسکے اور مال چوری ہونے کی صورت میں کیا دعا یا وظائف پڑھیں؟

جواب

بصورتِ مسئولہ اگر شوہر نے بیوی کو شادی کے موقع پر اس کا مہر ادا کر دیا ہوتو شوہر اپنے فرض کی ادائیگی سے سبک د وش ہو چکا، اس کے بعد وہ سونا   گھر  سے  چوری ہو گیا ہو  تو  اس کی وجہ سے شوہر کے ذمہ دوبارہ مہر کی ادائیگی لازم نہیں ہو گی۔

اگر کوئی چیز چوری ہو جائے یا گُم ہو جائے تو اس کے لیے درج ذیل وظائف کا  پڑھنا مجرب  ہے، ان میں سے جو سہولت سے ہو، پڑھ سکتے ہیں:

1۔ '' إِنَّاللِّٰهِ وَإِنَّا إِلَیْهِ رَاجِعُوْنَ'' کثرت سے پڑھنا ۔

'' اَللّٰهُمَّ رَادَّ الضَّالةِ وَهَادِيَ الضَّالةِ أَنْتَ تَهْدِيْ مِنَ الضَّلَالَةِ ، اُرْدُدْ عَلَيَّ ضَالَّتِيْ بِقُدْرَتِكَ وَ سُلْطَانِكَ فَإِنّهَا مِنْ عَطَائِكَ وَفَضْلِكَ.'' ( حصن حصین ) اس دعا کو کثرت سے پڑھنا۔

3۔ بعض اکابر نے لکھا ہے کہ دو رکعت تنہائی میں صلاۃ الحاجت کی نیت سے پڑھ کر سات مرتبہ درود شریف  پڑھیں پھر سورۃ لقمان کی آیت ﴿ يابُنَيَّ إِنَّهَآ إِن تَكُ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِّنْ خَرْدَلٍ فَتَكُنْ فِي صَخْرَةٍ أَوْ فِي السَّمَاوَاتِ أَوْ فِي الأَرْضِ يَأْتِ بِهَا اللَّهُ إِنَّ اللَّهَ لَطِيفٌ خَبِيرٌ﴾  119 مرتبہ پڑھیں پھر  یا حفیظ 119 مرتبہ اُس کے بعد  درود شریف سات مرتبہ پڑھ کر دعا کریں، ان شاء اللہ آپ کی گم شدہ چیز  جلد مل جائے گی۔

  ﴿ رَبَّنَا اِنَّكَ جَامِعُ النَّاسِ لِیَوْمٍ لَّا رَیْبَ فِیْهِ اِنَّ اللّٰهَ لَا یُخْلِفُ الْمِیْعَادَ﴾ ( سورۃ آل عمران،آیت :9)     یہ دعا پڑھتے رہیں ان شاء اللہ جلد وہ چیز مل جائے گی ۔

5۔ سورۃ والضحی (پارہ 30)  کو سات مرتبہ پڑھنے سے وہ چیز مل جائے ۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210201220

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں