بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی کا ہم بستری سے انکار کرنا


سوال

بیوی کا حقوقِ  مباشرت سے  انکاری ہونا  کیسا ہے ؟

جواب

واضح  ہو   کہ  بیوی  پر  ہر جائز کام میں  شوہر کی  اطاعت کرنا  لازم ہے ۔ ان میں  جائز کاموں میں سے ایک شوہر کا اپنی بیوی سے  جائز  طریقے کے مطابق ہم بستری  کرنا   ہے ،  بیوی کے  لیے شرعی عذر ( ایام یا بیماری  کے دوران، یا شوہر کا حدِ اعتدال سے زیادہ ہم بستر ہونا جس کی بیوی میں طاقت نہ ہو یا شوہر کی جانب سے تسکینِ شہوت کے لیےغیر فطری راستہ اختیار کرنے کا مطالبہ کرنا) کے  بغیر ہم بستری سے شوہر کو  روکنا شرعاً جائز نہیں۔  احادیث میں ایسی بیوی کے بارے میں سخت وعیدیں آئی ہیں ۔  اور شوہر کے  لیے بھی  مناسب ہے کہ بیوی کی صحت ،طبعیت، اعذار  اور مزاج کا خیال رکھتے ہوئے مباشرت کرے، نیز  اگر مذکورہ بیوی میں شوہر کی جسمانی خواہش پوری کرنے کی طاقت نہیں ہے، اور شوہر ایک سے زائد بیویوں کے درمیان عدل و انصاف کے ساتھ مالی  و جسمانی حقوق  ادا کرنے  کی  طاقت  رکھتا  ہو  تو  اس کے  لیے  ایک  اور  نکاح کی اجازت ہوگی۔

"عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "إِذَا دَعَا الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ إِلَى فِرَاشِهِ فَأَبَتْ، فَبَاتَ غَضْبَانَ عَلَيْهَا، لَعَنَتْهَا الْمَلائِكَةُ حَتَّى تُصْبِحَ". رواه البخاري."

(بدء الخلق/2998) 

ترجمہ:  حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ  سے روایت ہے نبی کریم ﷺ  نے فرمایا:  جب کسی شخص نے اپنی بیوی کو اپنے بستر پر بلایا اوراس نے انکار کیا ، پھر اس (شخص) نے رات گزاری اس حال میں کہ وہ اپنی بیوی سے ناراض تھا  تو صبح تک  فرشتے اس عورت پر لعنت کرتے رہتے ہیں۔

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتویٰ ملاحظہ کیجیے: 

کیا بیوی شوہر کو ہم بستری سے روک سکتی ہے؟ 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144202200061

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں