بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی کے ہوتے ہوئے سالی سے نکاح کرنا


سوال

بیوی کے ہوتے ہوئے سالی سے نکاح کرنا کیسا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ کسی بھی مسلمان کے لیے بیک وقت دو حقیقی بہنوں کو ایک ہی نکاح میں جمع کرنا یا بیوی کی عدت میں اس کی بہن سے نکاح کرنا ہرگز جائز نہیں، ایک بہن کے نکاح میں ہوتے ہوئے اس کی بہن سے نکاح کرنا قطعاً حرام ہے،  قرآنِ مجید میں ہے:

{وَأَنْ تَجْمَعُوا بَيْنَ الْأُخْتَيْنِ إِلَّا مَا قَدْسَلَفَ}[النساء : 24]

ترجمہ: اور یہ کہ (حرام ہے تم پر کہ) تم دو بہنوں کو (رضاعی ہوں یا نسبی) ایک ساتھ رکھو، لیکن جو  (قرآن  کا حکم آنے سے) پہلے ہوچکا۔

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144203200115

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں