بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی نے واٹس ایپ پر طلاق کا میسج نہیں دیکھا


سوال

واٹس ایپ کے ذریعے بیوی کو طلاق لکھنے سے طلاق ہوگی کہ نہیں اگر بیوی نے دیکھا بھی نہیں؟

جواب

طلاق واقع ہونے کے لیے بیوی کو علم ہونا ضروری نہیں ہے؛  لہذا شوہر کی طرف سے واٹس ایپ پر بیوی کو طلاق واقع کرنے کا میسج لکھنے سے اس پر ایک طلاقِ رجعی واقع ہوگئی چاہے اس نے نہ دیکھا ہو۔

الفتاوى الهندية (1 / 378):
"الكتابة على نوعين مرسومة وغير مرسومة ونعني بالمرسومة أن يكون مصدرا ومعنونا مثل ما يكتب إلى الغائب وغير موسومة أن لايكون مصدرًا ومعنونًا وهو على وجهين: مستبينة وغير مستبينة، فالمستبينة ما يكتب على الصحيفة والحائط والأرض على وجه يمكن فهمه وقراءته، وغير المستبينة ما يكتب على الهواء والماء وشيء لايمكن فهمه وقراءته، ففي غير المستبينة لايقع الطلاق وإن نوى، وإن كانت مستبينةً لكنها غير مرسومة إن نوى الطلاق يقع، وإلا فلا، وإن كانت مرسومةً يقع الطلاق نوى أو لم ينو، ثم المرسومة لاتخلو إما إن أرسل الطلاق بأن كتب: أما بعد! فأنت طالق، فكلّما كتب هذا يقع الطلاق وتلزمها العدة من وقت الكتابة". فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144108200577

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں